کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کے ریکارڈ کیلئے ڈیجیٹل رجسٹری متعارف

ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں کے اصل مالکان کی معلومات اب آن لائن UBO رجسٹری میں محفوظ ہوں گی، تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کے لئے الٹی میٹ بینیفیشل اونرز کی معلومات دینا لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیاں ملکیت کی معلومات فارم 1 کے ذریعے جمع کرائیں جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ کمپنیاں سالانہ فارم 19 کے ذریعے معلومات فراہم کریں۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق ڈیجیٹل UBO رجسٹری سے کمپنیوں کی ملکیت کا شفاف ریکارڈ ممکن ہوگا، حقیقی ملکیت کا ریکارڈ کمپنیوں کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا، کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کی معلومات اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کا تقاضا ہے۔