پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان 18ملین یورو کا معاہدہ

پاکستان اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان 18ملین یورو کا معاہدہ

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت کے ایف ڈبلیو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 18 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، یہ رقم شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کے لئے استعمال ہوگی۔

پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کئے،جرمن ترقیاتی بینک (کی ایف ڈبلیو) کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبین نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے۔

سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم کا کہنا تھا کہ گرانٹ معاونت پر جرمن حکومت کے مشکور ہیں، یہ معاونت ماحول دوست حل اختیار کرتے ہوئے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبی نے کہا کہ اس گرانٹ کی معاونت کے ذریعے شمالی علاقوں کے لوگوں کو سبز اور پائیدار توانائی تک رسائی حاصل ہوگی، اس اقدام سے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔