عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا بغیر کسی تبدیلی کے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے پر برقرار رہا، جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے کی گزشتہ قیمت پر قائم ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا بغیر کسی ردوبدل کے 5 ہزار 10 ڈالر پر مستحکم ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 75 روپے کم ہو کر 8 ہزار 494 روپے پر آ گئی ہے۔