پی آئی اے کا لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا؟

پی آئی اے کا لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کب بحال ہوگا؟

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے ہفتہ وار تین اور لاہور سے ایک پرواز آپریٹ ہوگی، پی آئی اے لندن کے فضائی آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

پی آئی اے لندن کیلئے پروازیں ہیتھرو ایئر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی، چھ سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، پی آئی اے 29 مارچ کو اسلام آباد سے لندن اور 30 مارچ سے لاہور سے لندن کی پروازوں کو چلائے گی۔

پی آئی اے ابتدائی طور پر ہفتہ وار چار پروازیں لندن کے لئے آپریٹ کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا لندن روٹ سے 70 سال سے زائد کا رشتہ ہے، لندن پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین لاقوامی روٹس میں شامل ہے، ان پروازوں کی شروعات کے بعد برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ 2020 میں پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کیلئے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لئے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔