عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم کر دی جائیں گی: علی پرویز ملک

عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم کر دی جائیں گی: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موٹر سائیکل سبسڈی ای والٹ کے ذریعے آج سے ملنا شروع ہو جائے گی، آئی ایم ایف کی وجہ سے پٹرولیم لیوی کو ڈیزل پر صفر کرکے پٹرول پر بڑھایا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ اگلے ہفتے سے مارکیٹوں کے اوقات کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے میٹنگ میں مکمل حمایت کا یقین دلایا بلکہ مارکیٹیں بند کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔