عالمی کشیدگی کی وجہ سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا: علی پرویز ملک

عالمی کشیدگی کی وجہ سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے کیلئے ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، حکومت نے جس قدر ممکن ہوا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو برداشت کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف پیکیج دیا، دعاگو ہیں کہ جلد علاقائی امن کے حصول میں پیش رفت ہو اور عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔