عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 74 ہزار 862 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 117 روپے کا ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 4 ہزار 525 ڈالر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 83 روپے کم ہو کر 8 ہزار 34 روپے کا ہوگیا ہے۔