وفاقی بجٹ برائے 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر ردوبدل کا امکان

وفاقی بجٹ برائے 27-2026 کی اعلان کردہ تاریخ میں پھر ردوبدل کا امکان

بجٹ 10 جون کی بجائے 12 جون کو پیش کئے جانے کے متعلق مشاورت جاری ہے، ذرائع کے مطابق بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہو گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا بجٹ کے حوالے سے ابھی معاملات فائنل ہونا باقی ہیں، بات چیت چل رہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ انتہائی قلیل وقت اور محرم الحرام بھی ہے، دیکھتے ہیں اسی تاریخ پر چیزیں مینیج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ تبدیلیاں تو بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں، ابھی تاریخوں میں ردوبدل ہو گا یا کیا ہو گا، حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔