شپنگ انڈسٹری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا خاتمہ تاریخی ریلیف ہے: وفاقی بحری امور

شپنگ انڈسٹری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا خاتمہ تاریخی ریلیف ہے: وفاقی بحری امور

جنید انور چوہدری کے مطابق شپنگ سیکٹر کو دیے گئے اس ریلیف سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ سیلز ٹیکس کے خاتمے سے درآمدی و برآمدی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا ہے کہ مقامی شپنگ انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

محمد جنید انور چوہدری نے کاروباری برادری کو شپنگ سیکٹر کے لیے دیے گئے تاریخی ٹیکس ریلیف پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔