تجارت
خلاصہ
- لندن: (دنیا نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبروں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل 79 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل 71.8 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 353 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 392 پوائنٹس پر بند ہوا۔