تہران مذاکرات کے اگلے مرحلے میں لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریگا: حزب اللہ

تہران مذاکرات کے اگلے مرحلے میں لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریگا: حزب اللہ

حزب اللہ کے مطابق اسے ایران کی جانب سے اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ مزاحمتی تنظیم کے مؤقف کو مدنظر رکھا جائے گا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کے لبنان سے انخلا تک ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔ انہوں نے اس معاملے پر ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعے کے روز برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد ہوگی جو سوئٹزرلینڈ کے وسطی علاقے لوسرن کے قریب واقع ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام سکیورٹی کے لحاظ سے موزوں سمجھا گیا ہے اور اس کی تجویز پاکستان، قطر، امریکا اور ایران سمیت ثالثوں نے مشترکہ طور پر دی تھی۔