پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 610 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔