عارف حبیب کا پی آئی اے کے ایئرکرافٹ سسٹم پر 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

عارف حبیب کا پی آئی اے کے ایئرکرافٹ سسٹم پر 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کو یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کو دوبارہ ایک رول ماڈل قومی ایئرلائن بنا کر دکھائیں گے۔

 معروف تاجر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی امریکا کے لیے فضائی پروازیں رواں سال دوبارہ بحال ہونے کی توقع ہے جب کہ حکومتی معاہدے کے مطابق ایک سال تک پی آئی اے کے کسی بھی ملازم کو ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔

عارف حبیب نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے پی آئی اے کی ترقی پر سرمایہ کاری بند کر دی تھی جب کہ انتظامی بدانتظامی اور مس ہینڈلنگ کے باعث قومی ایئرلائن کے بین الاقوامی روٹس متاثر ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں ہر سال پانچ نئے طیارے شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور آئندہ پانچ برس کے دوران فعال طیاروں کی تعداد بڑھا کر 60 تک پہنچائی جائے گی۔

معروف تاجر  نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس 18 فعال طیارے موجود ہیں جب کہ موجودہ بیڑے میں شامل مزید 4 سے 5 طیاروں کو مرمت کے بعد دوبارہ فعال بنایا جائے گا۔

عارف حبیب کا مزید  کہنا تھا کہ حکومتی سیل پرچیز ایگریمنٹ کے تحت 66.66 فیصد شیئرز کی ادائیگی مکمل کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 33 فیصد شیئرز کی ادائیگی ایک سال کے اندر مکمل کر دی جائے گی۔