خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے صنعتی شعبے میں تیزی سے ترقی کا رجحان برقرار ہے، جہاں بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مئی مالی سال 2025-26 کے دوران کوانٹم انڈیکس آف مینوفیکچرنگ بڑھ کر 121.65 ہو گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 115.02 تھا، اسی مدت کے دوران بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سالانہ بنیاد پر 5.77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مختلف صنعتی شعبوں کی بہتر کارکردگی کے باعث ملک کی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور مجموعی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے صنعتی شعبہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی جانب سے صنعت کو ترجیحی شعبہ قرار دیتے ہوئے پالیسی معاونت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں پیداواری سرگرمیوں میں وسعت، برآمدات میں اضافے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے کی بہتر کارکردگی پاکستان کی صنعتی ترقی اور پائیدار معاشی نمو کی عکاس ہے، جبکہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے صنعتی شعبے کو مزید تقویت ملنے، برآمدات بڑھنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔