ایف بی آر کا 8 سے 10 اگست تک آن لائن سروسز کی بندش کا اعلان

ایف بی آر کا 8 سے 10 اگست تک آن لائن سروسز کی بندش کا اعلان

ایف بی آر کے مطابق سسٹم مینٹیننس کا عمل 8 اگست رات 12 بج کر 30 منٹ سے 10 اگست صبح 5 بجے تک جاری رہے گا، جس دوران آئی آر آئی ایس، ڈیجیٹل انوائسنگ، ادائیگی کا نظام اور پی او ایس رجسٹریشن کی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق مینٹیننس کے دوران ٹیکس دہندگان متعلقہ آن لائن خدمات اور لین دین انجام نہیں دے سکیں گے۔ ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم ریٹرنز، ادائیگیاں اور رجسٹریشن کا عمل سسٹم بندش سے پہلے مکمل کر لیں۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ مینٹیننس مکمل ہوتے ہی تمام آن لائن سروسز فوری طور پر بحال کر دی جائیں گی، ایف بی آر نے عارضی تعطل پر معذرت کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے تعاون اور تفہیم کی اپیل کی ہے۔