پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان

پٹرولیم ڈویژن کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان

 پٹرولیم ڈویژن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 27 جولائی (پیر) تک برقرار رہیں گی، اس دوران عوام کو موجودہ نرخوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہوں گی۔

دوسری جانب حکام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے فی الحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، جس کے باعث موجودہ قیمتیں بدستور نافذ العمل رہیں گی، نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آئندہ جائزے کے بعد کیا جائے گا۔