پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم کی جائے اور پٹرولیم لیوی فوری طور پر ختم کی جائے، لیوی ایک ’جگا ٹیکس‘ اور عوام پر ڈاکا ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اُنہوں نے اعلان کیا کہ 7 اگست کو ہونے والا احتجاج پاکستان میں مزاحمت کی نئی تاریخ رقم کرے گا۔

امیر جماعت اسلامی  نے طلبہ، نوجوانوں، بائیک رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیر سروس سے وابستہ افراد، مزدوروں، کسانوں اور پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن سیاسی مزاحمت کے ذریعے عوام اپنے حقوق حاصل کریں گے اور حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔