عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپےکا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 76 روپے کم ہوکر 6 ہزار 215 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4050 ڈالر کا ہو گیا۔