بزنس کمیونٹی کو پارلیمان میں موثر نمائندگی دی جائے: ایس ایم تنویر

بزنس کمیونٹی کو پارلیمان میں موثر نمائندگی دی جائے: ایس ایم تنویر

پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے تجویز دی کہ بزنس کمیونٹی کے لیے ہر صوبے سے سینیٹ کی دو، قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلیوں کی 10 نشستیں مختص کی جائیں، اس مقصد کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ اگر بزنس کمیونٹی کو مناسب نمائندگی دی جائے تو پاکستان کی برآمدات 100 ارب ڈالر سے بڑھا کر 200 ارب ڈالر تک لے جائی جا سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ والے کہتے ہیں ہم پر ہاتھ رکھیں، ایکسپورٹ ڈبل کر دیں گے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں فرسٹ اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری معیشت کی بہتری کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہے اور موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ایف پی سی سی آئی نے اہم کردار ادا کیا، جس کے جس سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملا۔

ایس اہم تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی آج معیشت کی بہتری کیلئے جمع ہوئی ہے، بجلی میں کمی کیلئے ایف پی سی سی آئی نے اہم کردار ادا کیا، 36 ڈویژنز میں بڑی صلاحیتیں ہیں، ہر ضلع سے ایک ارب ڈالر ایکسپورٹ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھرپور محنت کر رہے ہیں، سسٹم میں کوئی ایسا ہے جو خرابی پیدا کر رہا ہے، تمام صوبوں سے درخواست ہے آج کھل کر بات کریں، پینل ڈسکشن کے بعد سامنے آنے والی تجاویز پر بات ہوگی۔