ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 25 ڈالر 8 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

ایس ایس جی سی کے لیے نرخوں میں مجموعی طور پر 34.62 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 ڈالر 31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 25 ڈالر 83 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے لیے ایل این جی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 32 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔