مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

غیرملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایران کی جانب آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو جہازوں کو روکنے کے بیان کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کی قیمت میں 1.104 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت بڑھ کر 90.17 ڈالر ہوگئی ہے۔

قبل ازیں ایران کی خبرایجنسی نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آبنائےہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز روک دیے ہیں جبکہ دیگر 4 جہازوں نے اپنی سمت تبدیل کردی ہے۔

ایران نے کارروائیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ کویت میں ایئربیس پر حملہ کیا گیا جہاں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔