تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
مزید برآں پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 بجے کے بعد ہو گا۔
واضح رہے قیمتوں میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی اور حکومتی پٹرولیم پرائسنگ پالیسی کے تحت کی گئی ہے جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں اخراجات میں کمی آنے کی توقع ہے۔