عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 77 روپے بڑھ کر 6 ہزار 903 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر بڑھ کر 4349 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔