تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1700 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 54 روپے بڑھ کر 6 ہزار 291 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر بڑھ کر 4060 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔