عالمی و مقامی سطح پر سونے کے ریٹس پھر بڑھ گئے

عالمی و مقامی سطح پر سونے کے ریٹس پھر بڑھ گئے

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 79 روپے اضافے سے 6 ہزار 294 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4080 ڈالر کا ہوگیا ہے۔