ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں میں مبینہ اربوں کی ٹیکس چوری، اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں میں مبینہ اربوں کی ٹیکس چوری، اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تمام فیکٹریوں کی آڈٹ انکوائری فزیکل انسپکشن کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں گریڈ 20 کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور اعجاز احمد خان اور کوہاٹ زون کے افسران بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی میں گریڈ 18 کے افضل خان اور فیضان الحق بھی شامل ہیں جبکہ پشاور اور کوہاٹ زون سے دو، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔