حیدرآباد میں بی آئی ایس پی مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

حیدرآباد میں بی آئی ایس پی مستحقین سے غیر قانونی کٹوتیوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ٹیم نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی، گرفتار افراد میں امیر علی، فہد، عبدالمجید، مختیار اور نثار علی شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان پر جعلسازی، دھوکہ دہی اور بی آئی ایس پی کے مستحقین کی مالی امداد میں غیر قانونی کٹوتیوں کے الزامات ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 12 اے ٹی ایم کارڈز، 9 موبائل فونز، 2 بائیومیٹرک ڈیوائسز، ایک چیک بک اور 10 ہزار روپے نقد رقم برآمد کی گئی۔

مزید برآں حکام نے مزید بتایا کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے جب کہ اس غیر قانونی نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔