آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن

آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 3600 میگاواٹ پیداوار متاثر اور منگلا سے 195 میگاواٹ کمی پر عارضی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

رات کے پیک آورز میں ڈیڑھ سے تین گھنٹے تک عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی، رات کے پیک آورز میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل پلانٹس بھی چلائے گئے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کے کارگو پہنچتے ہی رات کے اوقات میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کم کر دی جائے گی۔

صارفین رات کے پیک آورز میں بجلی کا استعمال اعتدال میں رکھیں تاکہ لوڈ مینجمنٹ کم رہے، دن کے اوقات میں ملک بھر میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جارہی۔

ترجمان کے مطابق نقصانات والے علاقوں میں بھی مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری رکھی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے عارضی لوڈ مینجمنٹ پر صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔