سبی میں بارش کے ساتھ ہی تمام فیڈرز ٹرپ ، علاقے میں اندھیرے کا راج

سبی میں بارش کے ساتھ  ہی تمام فیڈرز ٹرپ ، علاقے میں اندھیرے کا راج

ذرائع کے مطابق سبی شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کے بعد بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ  ہی شہر کے تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔