دنیا
خلاصہ
- ریاض: (دنیا نیوز) اسرائیلی اخبار کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی نیتن یاہو کی درخواست مسترد کردی۔
اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق نیتن یاہو نے امریکا کے ذریعے سعودی عرب کو یمن میں حوثیوں کے خلاف مدد کی پیشکش کی، اسرائیل کی پیشکش کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کی، غزہ جنگ کے بعد سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کا منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا۔
سعودی عرب نے مؤقف اختیار کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ٹھوس پیش رفت کے بغیر اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔