جعلی خبریں
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان سے منسوب صحت کارڈ کے خاتمے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا جانے والا بیان جھوٹا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ ثمر بلور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حوالے سے چند عناصر پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان برکی کی ٹرمینیشن کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن بھی جعلی ہے، ہم کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت اور شفاف کارکردگی ہماری اولین ترجیح ہے، عوام کے مفاد میں منصوبے جاری رکھیں گے، کہیں بھی غفلت یا بے ضابطگی سامنے آئی تو بلاامتیاز احتساب ہوگا۔