تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔
مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 11.50 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مانیٹری پالیسی میں بھی پالیسی ریٹ 11.50 فیصد پر ہی برقرار رکھا تھا۔
معاشی ماہرین کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا مزید اضافہ کر سکتا ہے۔