تجارت
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 4 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1733 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 830 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا تھا۔