ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے گھریلو استعمال کے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق اکتوبر میں 11.8 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 3296 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ستمبر میں اسی سلنڈر کی قیمت 3052 روپے تھی۔