ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے عملی روڈ میپ پر کام کریں گے: اپٹما چیئرمین

ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے عملی روڈ میپ پر کام کریں گے: اپٹما چیئرمین

اسد شفیع نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل صنعت رواں سال مزید 3 ارب ڈالر برآمدات کر سکتی ہے، ٹیکسٹائل برآمدات آئندہ دو سے تین سال میں 10 ارب ڈالر بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اپٹما چیئرمین نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت کو مسابقتی اور قابل پیش گوئی کاروباری ماحول فراہم کیا جائے، پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کا حصہ 80 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپٹما برانڈز اور ریٹیلرز کو شامل کرکے پوری ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گی، پاکستان کو ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کرنے کے ساتھ ڈیزائن اور عالمی سطح پر فروخت بھی کرنا ہوگی۔

اسد شفیع نے مطالبہ کیا کہ صنعتی صارفین کیلئے بجلی 7 سینٹ فی یونٹ، گیس کی قیمت 7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور فنانسنگ لاگت 7 فیصد مقرر کی جائے۔

اپٹما چیئرمین نے کہا کہ برآمد کنندگان کے سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز فوری ادا کیے جائیں۔