پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیا یہ جان لے کہ پنک سالٹ کس کا خزانہ ہے۔
ویلیوایڈیشن فنانسنگ فار پنک راک سالٹ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنک سالٹ ویلیوایڈیشن کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں، 5 کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنک سالٹ ویلیوایڈیشن سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا، گزشتہ ادوار میں دوسرے ملکوں نے کوڑیوں کے بھاؤ نمک خرید کر لاکھوں ڈالر کمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنک سالٹ کی ویلیوایڈیشن کیلئے قائدآباد میں ایک پوری اسٹیٹ بنائی جارہی ہے، پنک سالٹ کی ویلیوایڈیشن کیلئے 110 ایکڑ پر اسٹیٹ بنائی جارہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ویلیوایڈیشن فنانسنگ سکیم سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا، پنک سالٹ اب ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کے نام کے ساتھ دنیا میں بکے گا۔