ڈیموکریٹکس کی کامیابی کے بعد وال اسٹریٹ میں زبردست تیزی، اے آئی کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ

ڈیموکریٹکس کی کامیابی کے بعد وال اسٹریٹ میں زبردست تیزی، اے آئی کمپنیوں کے حصص میں کمی ریکارڈ

انتخابی نتائج سے غیر یقینی صورتحال میں کمی اور ایران جنگ کے خاتمے کی امیدوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا، کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈیکس میں 3 فیصد، ایس اینڈ پی 500 میں 1.6 فیصد جبکہ نیسڈیک میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا۔

مصنوعی ذہانت کے شعبے کی بڑی کمپنیوں کے حصص میں تیزی رہی، مائیکروسافٹ کے شیئرز 6.7 فیصد، ایمازون 6.1 فیصد، الفابیٹ 3.2 فیصد اور میٹا کے حصص 1.4 فیصد بڑھ گئے۔

ڈیٹا سینٹرز چلانے والی کمپنیوں کے حصص میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی، جہاں ہٹ 8 کے شیئرز 23 فیصد، آئی رین 11 فیصد، کور سائنٹفک 10 فیصد اور اپلائیڈ ڈیجیٹل کے حصص 6.7 فیصد گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ کانگریس میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ڈیٹا سینٹرز کی تیزی سے توسیع پر ماحولیاتی اور دیگر ضابطہ جاتی پابندیاں سخت ہوسکتی ہیں۔