برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم

برلن میں بین الاقوامی نمائش بازار، پاکستانی روایتی دستکاری کا خصوصی پویلین قائم

بازار برلن میں دنیا کے تقریباً 60 ممالک کے نمائش کنندگان شریک ہیں، سفیر پاکستان سلمان شریف نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی دستکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی۔

سفیر پاکستان سلمان شریف نے کہا کہ بازار برلن پاکستانی دستکاری کو جرمن اور یورپی منڈیوں میں متعارف کرانے کا اہم پلیٹ فارم ہے، عالمی نمائشوں میں شرکت سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی آسان بنانے میں مدد ملتی ہے۔

نمائش میں پاکستان کے ہاتھ سے تیار کردہ قالین، فرنیچر، پیتل کا کام اور روایتی کڑھائی شامل ہیں، پاکستانی ہنرمندوں کی تیار کردہ مصنوعات میں غیرملکی خریداروں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ بازار برلن پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم ہے، پاکستانی کاروباری طبقے اور دستکاروں کو جرمنی میں تجارتی معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔