فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 96 ڈالر اضافے کیساتھ 4 ہزار 131 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 230 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔