ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21 ارب 57 کروڑ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی کے اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

دوسری جانب ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 26 ارب 83 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔