پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 325 روپے فی لٹر ہوگئی۔

دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 358 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔

پٹرولیم ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 18 نومبر تک کے لیے ہوگا۔