پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل  کی قیمت برقرار

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کے بعد 330 روپے فی لٹر ہو گئی۔

دوسری جانب بغیر کسی ردو بدل کے ہائی  سپیڈ ڈیزل 360 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گا۔

پٹرولیم ڈویژن نے  باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 16 نومبر تک کے لیے ہوگا۔