سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام  مندی پر ہوا، انڈیکس 396 پوائنٹس گر گیا

کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 73 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 77 ہزار 305 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 309 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں مارکیٹ میں 19 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔