بھارت بمقابلہ انگلینڈ، سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

Published On 20 Dec 2012 05:11 AM 

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج پونے میں کھیلا جائے گا۔

سہارا اسٹیڈیم پونے میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے میدان میں اتریں گی۔ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد بھارت اور انگلینڈ کے کھلاڑی پونے پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے پریکٹس کی۔ طویل دوارنئے کی کرکٹ کے بعد ایک دم سے بیس بیس اوور کے مقابلے کے لئے اِن ایکشن ہونا دونوں ٹیموں کے لئے بڑا امتحان ہو گا۔ دو ایک سے ٹیسٹ سیریز ہارنے والی میزبان دھونی الیون نے دو میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کو اپنے نام کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بائیس دسمبر کا دوسرا اور سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی کھیل کر انگلش کھلاڑی کرسمس منانے وطن واپس چلے جائیں گے۔