سابق کپتان انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم سے بھارت کے خلاف میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں بھارت کو کبھی نہیں ہرا سکی۔ اب قومی ٹیم کے لئے فتح کا اچھا موقع ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔