فواد رانا کا سوشل میڈیا پر بننے والی ”میمز“دیکھنے پر رد عمل وائرل

Last Updated On 13 March,2018 07:14 pm

سوشل میڈیا پر انہیں صارفین کا اتنا پیار مل رہا ہے کہ کئی لوگ حسد میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ فواد رانا نا صرف اپنی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر اچھل کود کرتے اچھے لگتے ہیں بلکہ جب ٹیم کی کارکردگی خراب ہو تو معصوم اور افسردہ کی صورت لئے بینچ پر بیٹھے بھی لوگوں کو بھا جاتے ہیں۔ان کی مختلف تصاویر پر گزشتہ چند دنوں میں جتنے ”میمز“ بنائے گئے ہیں، وہ تمام ہی آپ لوگوں نے ضرور دیکھے ہوں گے لیکن جب یہی ”میمز“ خود فواد رانا کو دکھائے گئے تو ان کا ردعمل کیا تھا؟

نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جو یقینا آپ کو بھی بہت زیادہ پسند آئے گی۔