ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مردوں کی چھٹی

Last Updated On 20 March,2019 05:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ویمن کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مردوں کی چھٹی کروا دی گئی، اب تمام سلیکٹرز خواتین ہوں گی، عروج ممتاز کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین رکنی ویمن سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ سابق کپتان عروج ممتاز چیف سلیکٹر ہوں گی جبکہ مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال بھی تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ویمن سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام ارکان خواتین ہیں۔ اس سے پہلے سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ویمن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ تھے۔