لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی گورننگ بورڈ میں بغاوت پر بورڈ کو آئی سی سی سے ملنے والی گرانٹ کے پانچ ملین ڈالرز تاخیر کا شکار ہو گئے۔ تبدیلی سرکار کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا فرسودہ نظام تبدیل کرنا بھی مشکل ہو گیا۔
اجلاس میں دو ہزار سترہ اٹھارہ کی آڈٹ منظوری نہ ہونے پرپی سی بی کو آئی سی سی سے 5 ملین ڈالرز کی سالانہ گرانٹ بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم فرسٹ کلاس کرکٹ کو چھ ریاستی ٹیموں تک محدود کرنا چاہتے ہیں۔
ڈومیسٹک ڈھانچے میں تبدیلی سے جہاں فرسٹ کلاس کرکٹ بہتر ہوگی، وہیں ریجنل ایسوسی ایشنز کے صدور کی چودھراہٹ کو بھی خطرہ ہے جس پر پانچ ارکان نے گورننگ بورڈ اجلاس میں بغاوت کی۔