آئی سی سی نے ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

Last Updated On 26 April,2019 12:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی ایورڈ یافتہ امپائر علیم ڈار مسلسل پانچویں ورلڈ کپ میں امپائر نگ کے فرائض انجام دینگے اور کرس براڈ، ڈيوڈ بون، اينڈی پيکروفٹ، جيف کرو، رنج مدھوگالے، اور رچی رچرڈسن ميچ ريفری ہونگے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی ورلڈ کپ 2019 کے امپائرز پینل میں شامل ہیں، 198 ون ڈے میچ سپروائزکرنے والے امپائرعالمی کپ میں ڈبل سنچری کیلئے تیار ہیں جہاں وہ اپنے 200 میچ بحثیت امپائر مکمل کریں گے۔ علیم ڈاردنیا بھر کے 22 بہترین آفیشلز پینل میں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے مطابق48 میچز کیلئے 16 امپائرز اور 6 میچ ریفریز شامل ہیں، کرس براڈ، ڈيوڈ بون، اينڈی پيکروفٹ، جيف کرو، رنج مدھوگالے، اور رچی رچرڈسن ميچ ريفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔