لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر آور کے موقع پر پاک فوج کی وردی پہنتے ہوئے کہا کہ کشمیر میرے خون میں ہے۔ میرے خون میں اس لیے ہے کہ میرے دادا کو وادی کشمیر کا لقب ملا ہوا ہے۔ کشمیر کے اندر جو ہو رہا ہے اس پر ہم صرف اتنا کہنا چاہیں گے کہ میں اور میرا پورا خاندان کشمریوں کے ساتھ ہے۔ پورا پاکستان پاک فوج، حکومت اور کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک پیغام دینا چاہوں گا کہ آپ اور آپ کے پیروکار بھارت کا امیج دنیا میں خراب کیا ہے۔ وہاں کافی پڑھے لکھے لوگ موجود ہیں۔ مودی کو چاہیے کہ وہ اچھے لوگوں کی بات سن لیا کریں۔
KASHMIR HOUR: #ShahidAfridi at Mazar e Quaid #Karachi in solidarity with Kashmir.
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) August 30, 2019
Video Credit: Irfanistan #KashmirHour #SaveKashmiri #TimesOfKarachi pic.twitter.com/Z8pvUUNHJK
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے آپ کو سمجھانا کی کوشش کی کہ واجپائی کے دور میں پاک بھارت تعلقات بہت اچھے تھے، دونوں ممالک میں آنا جانا تھا اور تعلقات بھی اچھے تھے، مودی کے آنے کے بعد حالات خراب ہو گئے ہیں، مودی نے جو گجرات کے اندر اور کشمیر کے اندر کر رہے ہیں،یہ بہت بڑی جہالت کی نشانی ہے۔
آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آپکی طرف ہاتھ بڑھایا لیکن آپ نے کوئی رسپانس نہیں دیا۔ بھارتی وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں کہ بچوں کے ساتھ، عورتوں کے ساتھ جو ظلم کر رہے ہیں میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کراچی سے خیبر تک پورا پاکستان پاک فوج، حکومت اور کشمیریوں کے ساتھ ہے۔